پی ایس ایل تھری، کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ – ٹاس رپورٹ

  • دونوں ٹیمیں ایونٹ میں پہلی مرتبہ مد مقابل ہیں

شارجہ: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل تھری ) کے 15ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے  ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے مابین شارجہ کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ میں کھیلا جانے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع کیا جائے گا۔

ایونٹ میں کھیلے جانے والے تمام میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست رہنے والی کراچی کنگز کی ٹیم کامیابیوں کا سفر جاری رکھنے کی کوشش کرے گی۔

دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ نے اس سے قبل چار میچز کھیلے ہیں، دو میچوں میں شکست اور دو میں فتح ملی ہے۔

یونائیٹڈ پوائنٹس ٹیبل پر چار پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

ٹیموں کے اسکواڈ پر ایک نظر

کراچی کنگز 

عماد وسیم کراچی کنگز کی کپتانی کریں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں آئن مورگن، لنڈل سائمنز، بابر اعظم، خرم منظور، کولن انگرام، جو ڈینلے، شاہد آفریدی، روی بوپارا، حسن محسن، ڈیوڈ ویز، محمد طحہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سیف اللہ بنگش (وکٹ کیپر)، محمد عامر، اسامہ میر، عثمان خان، محمد عرفان، تابش خان اور تیمل ملز شامل ہیں۔

پی ایس ایل کے گزشتہ سیزنز میں پشاور زلمی کا حصہ رہنے والے شاہد آفریدی اس مرتبہ کراچی کنگز کی نمائندگی کررہے ہیں۔

 

اسلام آباد یونائیٹڈ

مصباح الحق اسلام ٓباد یونائیٹڈز کی کپتانی کریں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں ایلکس ہیلز، آصف علی، جین پال ڈومینی، افتخار احمد،صاحبزادہ فرحان، عماد بٹ، آندرے رسل، فہیم اشرف، شاداب خان، حسین طلعت، اسٹیون فین، سیم بیلینگز، لیوک رونچی، محمد حسن، روحیل نذیر، محمد سمیع، رومان رئیس (نائب کپتان)، سیمیول بادرے، ظفر گوہر، محمد حسنین(انجری کا شکار)، سیمت پاٹیل، چیڈوک والٹن شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں