عوام کے دلوں سے ن لیگ کی محبت کو نہیں نکالا جاسکتا، شہبازشریف

شہباز شریف نے عمران خان کو تین نام بھجوا دیے

فائل فوٹو


لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سینیٹ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے ن لیگ کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کو مبارکباد دی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ نومنتخب سینیٹرز آئین کی بالادستی اور جمہوری عمل کے استحکام کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے اور قانون سازی میں اپنا موثر کردارادا کریں گے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب سینیٹرز اراکین اسمبلی کی توقعات پر پورا اتریں گے اور اپنے منصب کی لاج رکھیں گے۔ سینیٹ انتخابات کے نتائج سے واضح ہو گیا ہے کہ مسلم لیگ ن آج بھی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جھوٹ اور انتشار کی سیاست کے علمبرداروں کیلئے سینیٹ انتخابات نوشتہ دیوار ہیں۔ شہباز شریف نے دعویٰ کیا کہ آئندہ عام انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن پہلے سے بھی زیادہ اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کرے گی۔


متعلقہ خبریں