انجمن تاجران کی طر ف سے 28اور 29اکتوبر کو ملک گیر ہڑتال کی کال


گوجرانوالہ : انجمن تاجران نے28اور 29اکتوبر کو ملک بھرمیں ہڑتال کی کال دے دی ہے ۔مرکزی انجمن تاجران پاکستان کے جنرل سیکرٹری محمد نعیم میر نے کہاہے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر )کے ساتھ 3 ماہ سے ہونے والے مذاکرات نتیجہ خیز نہیں نکلے۔

انجمن تاجران کے مرکزی صدر نے گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہم ٹیکس دیں گے تو ریاست چلے گی۔ ہم ٹیکس کے نظام میں آسانی اور سہولت مانگ رہے ہیں۔ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ کاروبار میں آسانی پیدا کرے۔

نعیم میر نے کہا کہ جب تاجر کوئی مال خریدتا ہے تھا وہ 17 فیصد سیلز ٹیکس پہلے ہی ادا کر چکا ہوتا ہے۔ اگر لوکل سرمایہ کار یہاں سے بھاگ جائے گا تو باہر سے یہاں آکر کون سرمایہ کاری کرے گا؟

انجمن تاجران کے مرکزی صدر نے کہا کہ جب وزیر اعظم  چین میں ملک کا معاشی پلان بنا رہے تھے تو ملک کا تاجر سڑکوں پر تھا ، ہم 28 اور 29 اکتوبر کو ملک گیر ہڑتال کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:تین دن میں مطالبات نہ مانے گئے تو ملک بھر میں شٹرڈاؤن کردینگے، انجمن تاجران

انجمن تاجران کے مرکزی رہنماؤں نے اس موقع پر کہا کہ اگر ہڑتال کے بعد بھی ہمارے حکمران نہ جاگے تو سخت اقدامات کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اگر اس ملک کی معشیت نہیں چلے گی تو خان صاحب آپ کی حکومت کو بھی چلنے کا جواز نہیں ہے۔ہم آپ کی حکومت بھی ہرگز نہیں چلنے دینگے۔


متعلقہ خبریں