اورنج لائن ٹرین اور گنگارام اسپتال میں مدر چائلڈ وارڈ کا منصوبہ مکمل نہ ہونے پر قراردادیں

لاہوریوں کو مزید انتظار کرنا ہو گا، اورنج لائن ٹرین مزید چند روز نہیں چلے گی

فوٹو: فائل


لاہور: اورنج لائن ٹرین اور گنگارام اسپتال میں مدر چائلڈ وارڈ کا منصوبہ مکمل نہ ہونے پر قراردادیں پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن اسوہ آفتاب کی جانب سے قرار داد میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومتی سستی کے باعث اورنج لائن کا منصوبہ مفلوج ہو کر رہ گیا ہے، ٹرین پٹڑی پر آئے بغیر پراجیکٹ کی لاگت دو کھرب چون ارب سے تجاوز کر چکی ہے۔

اسی طرح گنگا رام اسپتال میں ماں بچہ وارڈ نہ بننے کے خلاف قرارداد میں لیگی رکن سمیرا کومل نے تحریر کیا کہ منصوبہ محکمہ صحت کی عدم دلچسپی کی نذر ہو گیا ہے۔

دونوں قراردادوں میں پراجیکٹس کی جلد از جلد تکمیل کا مطالبہ کیا گیا، سو اسکولوں کو ماڈل بنانے کا منصوبہ مکمل نہ ہونے کے خلاف حنا پرویز بٹ نے بھی تحریک التوائے کار جمع کرائی جس کے متن میں تحریر کیا گیا ہے کہ ان اسکولوں میں تمام سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کی تعداد کو پورا کیا جانا تھا پراجیکٹ کی عدم تکمیل پر عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: اورنج لائن پراجیکٹ: تعمیراتی کمپنیوں سے 1،1 کروڑ روپے کی گارنٹی طلب


متعلقہ خبریں