سیاسی نہیں مافیا کے خلاف جدوجہد کررہے ہیں، عمران خان


چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ 21 سال کی جدوجہد سیاست نہیں مافیا کے خلاف جدوجہد ہے۔ جو بکتا نہیں ہے مافیا اس کے خلاف مقدمات بناتی ہے۔

لاہور میں عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جدوجہد کا مقصد مافیا سے ملک کو بچانا ہے۔

عمران خان نے تحریک انصاف کی رابطہ مہم کے لیے خود نکلنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے پرانے ساتھیوں کو نہیں بھول سکتے ہیں۔ جب نئے لوگ آتے ہیں تو پارٹی بنتی ہے۔

کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کپتان نے کہا کہ آپ کو پارٹی میں وہ پوزیشن دیں گے جس کے آپ حق دار ہیں۔ کسی کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں