علی رضاعابدی قتل کیس، 4مفرورملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا گیا

علی رضا عابدی کو گزشتہ شب کراچی میں ان کی رہائش گاہ کے باہر قتل کردیا گیا تھا—فائل فوٹو۔


کراچی : ایم کیو ایم کے رہنماء اورسابق رکن قومی اسمبلی سید علی رضا عابدی کے قتل کیس میں کچھ ملزموں کے وکلا کی عدم حاضری پر فرد جرم عائد نہیں کی جاسکی۔قتل کیس کے 4مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا گیا۔ 

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں علی رضا عابدی قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

کراچی پولیس نے ملزمان  فاروق، غزالی، ابوبکر عبدالحسیب عدالت میں پیش کیا۔

ملزموں کے وکلا کی حاضری مکمل نہ ہونے کے باعث ایک بار پھر ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔عدالت نے کہا کہ نو اکتوبر کو آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

عدالت نے مقدمے میں مفرور ایم کیو ایم کےچارمبینہ  دہشت گردوں کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔مفرور ملزموں میں حسنین، بلال، غلام مصطفی عرف کالی چرن اور فیضان کے شامل ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے: علی رضا عابدی قتل کیس: چار سہولت کار گرفتار

مفرور ملزموں کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردئیے گئے۔ پولیس کے مطابق قتل کے لئے ملزموں کو آٹھ لاکھ روپے دیئے گئے ۔ واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل بعد میں جلادی گئی۔

سیدعلی رضا عابدی کو گزشتہ سال پچیس دسمبر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں