’بجلی کے نرخوں میں کمی لائیں گے‘

تحریک انصاف نے عمر ایوب کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کردیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے توانائی اور پٹرولیم عمر ایوب نے اعلان کیا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں کمی لائیں گے۔

پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ کی وجہ سابقہ حکومت کی غلط پالیسیاں ہیں، انہوں نے مہنگے بجلی گھر لگائے۔

عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ ایک یونٹ کا ریٹ پچھلے سے کم پر لانا چاہ رہے ہیں اور اس سلسلے میں متبادل توانائی ہماری ریڑھ کی ہڈی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی بارودی سرنگوں کے باعث بجلی ٹیرف بڑھا، انہوں نے 226 ارب روپے کا ٹیرف میں اضافہ نہیں کیا، اقتصادی رابطہ کمیٹی کی طرف سے بجلی کے ٹیرف میں اضافہ کی حتمی منظوری کابینہ دے گی۔

وزیر توانائی کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ 75 فیصد صارفین پر نہیں ہو گا۔

عمر ایوب نے بتایا کہ حکومت نے گردشی قرض کا بہاؤ کم کیا ہے، قبل ازیں گردشی قرض 38 ارب روپے ماہانہ تھا ہم رواں مالی سال اس کو کم کر کے 35 ارب روپے پہلی سہ ماہی پر لائے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سسٹم کی اپ گریڈیشن کیلئے 25 ارب روپے لگائے گئے ہیں جب کہ  چوروں کے خلاف مہم سے 80 فیصد فیڈر کو لوڈ مینجمنٹ فری کر دیا گیا یے۔


متعلقہ خبریں