لاہور ایئرپورٹ سے انتہائی مطلوب ملزم گرفتار


لاہور :ایف آئی اے نے سعودی عرب سے پاکستان پہنچنے والے مسافر کو انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہونے پر گرفتار کرلیا۔

مردان کا رہائشی سواب گل ولد جان گل سعودی عرب سے آنے والی پرواز 736 سے لاہور پہنچا تھا۔

ملزم پر الزام ہےکہ اس نے نادرا کو دھوکہ دے کر غیر ملکی ہونے کے باوجود پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کیا۔

نادرا کی جانب سے سواب گل 2015 سے انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہے۔

ایف آئی اے ایمیگریشن حکام نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے جیل منتقل کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں