پی ٹی آئی آئندہ انتخابی مہم میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کرے گی


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ انتخابات میں کارکنان اور ووٹرز کو متحرک کرنے کے لئے موبائل ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی نے الیکشن مانیٹرنگ سیل بھی قائم کردیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نئی موبائل ایپلیکیشن انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر بھی کام کرے گی۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق موبائل ایپ کا بنیادی مقصد انتخابات سے پہلے اور اس کے دوران ووٹرز کو تمام تر معلومات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف  کی اعلان کردہ ایپلیکیشن نئی حلقہ بندیوں کے بعد  لانچ کی جائے گی۔

آئی ڈی کارڈ کے نمبر سے آپریٹ ہو سکنے والی ایپ ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن، ووٹ نمبر اور پولنگ بوتھ کی تفصیلات فراہم کرے گی۔

ایپ میں گھر کے افراد کے متعلق تمام تر تفصیلات بھی فراہم کرنے کی صلاحیت ہو گی۔

پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پارٹی سربراہ انتخابی امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دینے سے قبل ایپ کے ذریعے کارکنان کی رائے لے سکیں گے۔


متعلقہ خبریں