تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی دو وکٹیں گرادیں


لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے حکمراں جماعت مسلم لیگ ن کی دو بڑی وکٹیں اڑا دی ہیں۔

مسلم لیگ ن کے گوجرانوالہ سے رکن قومی اسمبلی میاں طارق محمود نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ گوجرانوالہ ہی سے مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی میاں مظہر نے بھی مسلم لیگ ن کو خیرباد کہتے ہوئے تحریک انصاف میں شولیت کا اعلان کیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے دونوں رہنماؤں نے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس کے بعد وہ عمران خان سے ملاقات کے لئے بنی گالہ روانہ ہوئے۔

عمران خان کی رہائش گاہ پر دونوں رہنماؤں میں باقاعدہ طور پر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج سے اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی کے منشور پر عمل پیرا ہوں گے۔

میاں طارق محمود کا کہنا تھا کہ عمران خان نے شریف برادران کی کرپشن کے خلاف عوام کو متحرک کر کے بڑا کام کیا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے اعلان کیا کہ عمران خان کے لئے گوجرانوالہ میں بڑے جلسے کا انعقاد کیا جائے گا۔ جس سے پی ٹی آئی سربراہ خطاب کریں گے۔


متعلقہ خبریں