کامیاب دورہ امریکہ کے بعد وزیراعظم وطن واپس پہنچ گئے



اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کا مقدمہ کامیابی سے لڑنے کے بعد امریکہ سے واپس وطن پہنچ گئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم سعودی ائیرلائن کی پروازسے اسلام آباد کےلئے روانہ ہوئے تھے اور ان کا طیارہ آج شام پانچ بجے کےقریب اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔

وزیراعظم عمران خان کے وطن واپسی کے موقع پران کابھرپوراستقبال کرنے کے لئے ملک بھر سے شہری ٹولیوں کی شکل میں پاکستان تحریک انصاف کے جھنڈے اٹھائے ائیر پورٹ پہنچے تھے۔

یاد رہے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم عمران خان کی وطن واپسی پر فقید المثال استقبال کرنے کا اعلان کیا تھا۔

چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے کارکنان کو شاندار تیاریوں کی ہدایت کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ جنرل اسمبلی میں وزیراعظم کے ولولہ انگیز تاریخی خطاب نے پوری قوم کا سرفخر سے بلند کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی شکل میں امت مسلہ خصوصاً اہل کشمیر کو ایک توانا آواز میسر آئی۔

سیف اللہ خان نیازی کے مطابق کل اسلام آباد عمران خان کے تاریخی خیر مقدم  کے لیے نکلے گا اور دنیا کو ٹھوس پیغام بھجوائے گا۔

 

 


متعلقہ خبریں