عمران خان کے بیٹوں کی کرکٹ کھیلتے ہوئے تصاویر جاری


موجودہ وزیراعظم عمران خان کی پاکستان کرکٹ کے لیے خدمات کو کون نہیں جانتا تاہم اب ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کھیل کے لیے ان کی محبت ان کے بچوں میں بھی منتقل ہورہی ہے۔

عمران خان کے بیٹوں سلیمان خان اور قاسم خان کو حال ہی میں انگلینڈ کے انگلینڈ کے ایک میدان پر کھیلتے ہوئے دیکھا گیا جہاں کرکٹ کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

عمران خان کی پہلی اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے بیٹوں کی کرکٹ کھیلتے ہوئے تصاویر شیئر کیں۔

سلیمان ورلڈ کپ 2019 کے دوران پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ کا میچ بھی دیکھنے آئے تھے۔

اب یہ تو وقت ہی بتائے گا کہ عمران خان کے بیٹے کرکٹ کی دنیا میں ویسی ہی کامیابی کرتے ہیں کہ جیسی ان کے والد نے حاصل کی۔


متعلقہ خبریں