دبئی: پاکستان سپر لیگ 2018 (پی ایس ایل) کا پہلا میچ ملتان سلطانز نے سات وکٹوں سے اپنے نام کر لیا۔
سلطانز نے 152 رنز کا ہدف 19ویں اوور کی پہلی گیند پر تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
Shoaib Malik scores the match-winning six for Multan Sultans!
Watch the match at https://t.co/QrcbfBGjE3#HBLPSL #SaadiVaari #PZvMS #Cricingif pic.twitter.com/Njs40hVBnb— Multan Sultans (@MultanSultans) February 22, 2018
اس سے قبل میچ کے آغازمیں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے۔
زلمی اوپنرز اننگ کا آغاز کرنے میدان میں آئے تو کھیل کو اچھا آغاز فراہم نہ کر سکے۔
اوپنر بلے باز کامران اکمل چار کے مجموعی اسکور پر بغیر کھاتہ کھولے محمد عرفان کی گیند کا شکار ہوئے۔
زلمی کی جانب سے آؤٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی تمیم اقبال تھے۔ 22 رنز کے مجموعی اسکور پر گیارہ رنز بنا کر محمد عرفان کی ہی گیند پر تمیم آؤٹ ہوئے۔۔
محمد حفیظ نے ایک چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے 48 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔ ٹاپ اسکورر حفیظ 59 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے عرفان نے دوکھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز میدان میں آئے تو اوپنر احمد شہزاد بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
Congratulations to @MultanSultans on their maiden #HBLPSL win. Well played, Sultans. #YellowStorm #HumZalmi pic.twitter.com/UjBn2ZRDSV
— Peshawar Zalmi (@PeshawarZalmi) February 22, 2018
دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی صہیب مقصود تھے۔ 16 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 21 رنزبنا کر آؤٹ ہوئے۔
سلطانز کی جانب سے کمار سنگا کارا نے دو چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 57 رنز بنائے۔ وکٹ کیپر بلے باز وہاب ریاض کی گیند پر کامران اکمل کو کیچ دے کر آؤٹ ہوئے۔
شعیب ملک 42 اور کیرن پولارڈ 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔