دبئی: پاکستان سپر لیگ تھری کے افتتاحی میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 152رنز کا ہدف دیا ہے۔
میچ کے آغاز میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے۔
زلمی اوپنرز اننگ کا آغاز کرنے میدان میں آئے تو کھیل کو اچھا آغاز فراہم نہ کر سکے۔
اوپنر بلے باز کامران اکمل چار کے مجموعی اسکور پر بغیر کوئی کھاتہ کھولے محمد عرفان کی گیند کا شکار ہو گئے۔
زلمی کی جانب سے آؤٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی تمیم اقبال تھے۔ جو 22 رنز کے مجموعی اسکور پر گیارہ رنز بنا کر محمد عرفان کی ہی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
محمد حفیظ نے ایک چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے 48 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔ ٹاپ اسکورر محمد حفیظ 59 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے محمد عرفان نے دوکھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔