پارلیمنٹ کا کل ہونے والا مشترکہ اجلاس موخر

پارلیمنٹ کا کل ہونے والا مشترکہ اجلاس موخر

فائل فوٹو


 اسلام آباد: بھارتی مظالم کا شکار کشمریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان میں جمعے کو ہونے والا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس موخر کردیا گیا ہے۔

حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی میں چیف وہپ عامر ڈوگر نے بتایا کہ قومی اسمبلی کا دو ستمبر کو بلایا گیا اجلاس بھی موخر کردیا گیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی سال کےآغاز پر مشترکہ اجلاس بلانا آئینی تقاضا ہوتا ہے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ یہ(حکومت) آئینی مجرم بن چکے ہیں اور اسی لیے پارلیمان پر حملہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ پارلیمنٹ کا اجلاس نہ بلا کر حکومت ملک میں آئینی وجمہوری بحران پیدا کرنا چاہتی ہے اور یہ حکمراں جماعت کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشن میں غیرآئینی تعیناتیوں سے پارلیمان کو روندا کیا گیا ہے اور حکومت اس اقدام کے ردعمل کا سامنا نہیں کر سکتی۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اجلاس اس لیے موخر کیا گیا تاکہ اپوزیشن صدر اور وزیراعظم کے غیرآئینی اقدامات پر سوال نہ پوچھ سکے۔


متعلقہ خبریں