مرید عباس قتل کیس میں دہشتگردی کی دفعہ شامل

https://urduhumnews.wpengine.com/latest/209805/

کراچی:نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، پولیس نے دہشت گردی کی دفعہ سیون اے ٹی اے شامل کردی۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی عدالت نے چالان جمع کرانے کے لئے ایک روز کی حتمی مہلت دے دی۔

پولیس کے مطابق مرید عباس اور خضرحیات کےقتل سے معاشرے میں دہشت اور خوف وہراس پھیلا۔ کیس انسداددہشت گردی عدالت میں چلایا جائے۔ پولیس نے چالان منظوری کے لیے ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر جنرل کے پاس جمع کرادیا۔

تفتیشی افسر نے چالان عدالت میں جمع کرانے کے لیے مہلت مانگی۔ تو عدالت نے پولیس کو ایک روز کی حتمی مہلت دے دی۔

دوران سماعت مقتول اینکر مرید عباس کے وکیل نے بتایا کہ مرید عباس کے اہلخانہ تفتیش سے مطمئن نہیں ہیں۔ انہوں نے پولیس کے رویے کے خلاف احتجاج بھی کیا ہے۔ پولیس کو کیس چالان جلد جمع کرانے کا پابند کیا جائے۔

ملزم عاطف زمان کو تاخیر سے عدالت پہنچایا گیا۔ پولیس نے ملزم کو وی آئی پی پروٹوکول دیا۔ وہ اہلخانہ سے آزادانہ بات چیت کرتا رہا۔ ملزم کو کھانے پینے کی چیزیں بھی فراہم کی گئیں۔

پولیس نے میڈیا کو ملزم سے دور رکھا۔ ملزم عاطف نے میڈیا کے سوالوں کے جواب دینے سے گریز کیا اور صحافیوں سے بدتمیزی بھی کی۔

یہ بھی پڑھیے: مریدعباس سمیت دوافراد کے قتل کا عینی شاہد دم توڑ گیا


متعلقہ خبریں