ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان

اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر کے بیشتر علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز میرپورخاص، ٹھٹھہ، حیدرآباد، ڈی جی خان ڈویژن ، سکھر، لاڑکانہ، کراچی، شہید بینظیرآباد، اور مالاکنڈ میں بارش کا امکان ہے۔

اسی دوران ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، ڈی آئی خان، بہاولپور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر میں کہیں کہیں، کوئٹہ، سبی اور نصیر آباد ڈویژن میں چند مقامات پر  تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئ  ہے۔

اس کے علاوہ  ڈی جی خان، میرپورخاص، حیدر آباد اور  ٹھٹھہ ڈویژن میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نےجمعرات سے جمعہ کے دوران ہزارہ، مالاکنڈ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ڈی جی خان، ملتان ڈویژن اور کشمیر میں موسلادھار بارش کے باعث مقامی دریاوٰں/برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

اس دوران پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی امکان ہے۔

گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان، ساہیوال، ڈی جی خان، مالاکنڈ، ژوب، سبی ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواوٗں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش کوٹ ادو 23، ڈی جی خان 12، اوکاڑہ 09، فیصل آباد 07، بہاولنگر 04، ملتان 03، ساہیوال، چکوال، گوجرانوالہ 01،  کوٹلی 16، مالم جبہ 06، بارکھان 06، ژوب 05، سبی میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

کل ریکارڈ کیےگئے گرم ترین مقامات میں چلاس، نوکنڈی43 ، پٹن، بونجی، دالبندین  42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں