جدہ سے پشاور پہنچنے والا نجی ائرلائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا


جدہ سے پشاور پہنچنے والا نجی ایئرلائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، پشاور ائرپورٹ پر لینڈنگ کے وقت طیارے کے ٹائر پھٹ گئے۔ 

ائرپورٹ ذرائع کا کہناہے کہ فوری طور پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حفاظتی اقدامات کے تحت فائر ٹینڈ رطلب کرلیے۔ کپتان نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو کنٹرول کیا۔ طیارے میں 200 سے زائد مسافر سوار تھے۔ مسافروں کو بحفاظت اتار لیاگیا ہے۔

نجی ائر لائن کے ترجمان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا ہے کہ طیارے کے لینڈنگ کے وقت گرم(ہیٹ اپ )ہونے کی وجہ سے ٹائر پھٹ گئے.

یاد رہے اس سے قبل بھی  نجی ائرلائن کی شارجہ سے پشاور آنے والی پرواز  پھسلنے کے باعث کچے میں جا اتری تھی۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ پرواز پی اے 613 میں 150 سے زائد مسافر اور عملے کے اراکین سوار تھے۔

طیارہ رن وے پر بارش کے پانی سے پھسلنے کی وجہ سے رن وے کو بھی نقصان پہنچا جبکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ہنگامی حالات کے باعث رن وے کو کچھ دیر کے لیے بند بھی کیا گیا۔

مزید پڑھیں: کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بچ گئی

عباد الرحمان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ مسافر خیریت سے ہیں جنہیں لاؤنج منتقل کردیا گیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ذرائع کے مطابق تمام ڈیڑھ سو مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا جبکہ رن وے عارضی طور پر بند ہونے کے بعد کھول دیا گیا ہے۔

19 اپریل کو کراچی سے اسلام آباد جانے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی پرواز پی کے 370 حادثے سے بچ گئی تھی۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا تھا کہ قومی ایئرلائن کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز کے کیبن کا آکسیجن پریشر کم ہو گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پریشر کم ہونے سے ایئربس اے 320 جہاز کی کمزور ونڈ اسکرین میں بھی کریک پڑ گیا تاہم کپتان نے طیارے کو اسلام آباد ائرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا تھا۔


متعلقہ خبریں