سندھ کے مقابلے میں نائیجریا کی غریب ترین خواتین کی صحت بہتر


کراچی: اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا میں غریب ترین خواتین کی صحت بھی پاکستان کے صوبہ سندھ کی خواتین سے کہیں بہتر ہوتی ہے۔

عالمی رہنماؤں کی جانب سے پائیدار ترقی کےایجنڈا 2030 کے اجرا کے 2 برس بعد اقوام متحدہ کی یہ رپورٹ پیش کی گئی ہے۔

ایجنڈا 2030 میں اس بات کا اعادہ کیا گیا تھا کہ ایجنڈے میں شامل پائیدارترقی کے 17 مقاصد کے خواتین کی زندگی پر اثرات کا مطالعہ کیا جائے گا۔ جس سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکے گا کہ کس طرح ان خواتین کو پسماندگی اورغیرمساوی رویے سے نجات دلائی جاسکے۔

اس بارے میں 4 ممالک میں مطالعاتی جائزے لئے جن میں پاکستان، کولمبیا، نائیجریا اورامریکا شامل ہیں۔

سروے کی رپورٹ کے مطابق تمام ممالک میں ایسی خواتین کی تعداد کوسامنے نہ لانے کی کوشش کی جاتی ہے، جن کو ضرورت سے کم غذا مل رہی ہو۔

ایک اندازے کے مطابق نائیجریا میں نسلی گروپ ”ساحل” کی ایسی غریب ترین خواتین کی تعداد 18 اعشاریہ نو ہے جو وزن کی کمی کا شکار ہیں۔ جب کے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایسی خواتین کی تعداد 40 اعشاریہ چھ ہے۔

جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ پاکستان کی غریب ترین خواتین کی صحت نائیجریا کی ایسی خواتین کے مقابلے میں کہیں زیادہ خراب ہے۔

عالمی ادارے کی رپورٹ سے اس بات کا اندازہ لگانا زیادہ مشکل نہیں کہ صوبہ سندھ میں خواتین کی ایک بڑی تعداد غذائی قلت اور صحت کی سہولتوں میں  کمی کا شکار ہے اور صورتحال سنگین ہوتی جارہی ہے۔


متعلقہ خبریں