مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا تیسرا دن، کاروبارِ زندگی مفلوج


مقبوضہ کشمیر میں تیسرے روز بھی کرفیو کے باعث معمولاتِ زندگی بری طرح مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ وادی کے ہر کونے پر قابض فوج تعینات ہے۔

ذرائع کے مطابق وادی چنار میں مواصلاتی نظام مکمل طور پر جام کر دیا گیا ہے، تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز بند اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔

قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی کا باہر کی دنیا سے رابطہ بھی بند کر رکھا ہے جبکہ مقامی اخبارت کشمیر کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بتانے سے قاصر ہیں۔

دوسری جانب مظاہروں کے خوف سے قابض فوج  آنسو وگیس اور پیلٹس کا استعمال کرنے کو تیار بیٹھی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ کشمیری عوام روزمرہ کی اشیا کی فراہمی سے محروم ہیں جبکہ دکانوں میں ضرورت اشیا کی شدید قلت بھی ہو گئی ہے۔

حریت رہنما سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق سمیت تمام قیادت نظربند یا جیل میں قید ہیں، اتنی بڑی تعداد میں قابض فوج کی تعیناتی کشمیری عوام میں خوف و ہراس پیدا کررہی ہیں۔


متعلقہ خبریں