سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

فوٹو: فائل


کراچی: سونے کی قیمت ایک بار پھر اضافہ کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

صرافہ مارکیٹ کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 84 ہزار 500 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔

10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 429 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور 10 گرام سونے کی قیمت 72 ہزار 445 روپے ہو گئی۔

کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا مزید 4 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد فی اونس 1463 ڈالر تک پہنچ گیا۔

گزشتہ روز پیر کو بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا اور فی تولہ سونے کی قیمت 550 روپے اضافہ کے ساتھ 84 ہزار روپے پر پہنچ گئی تھی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 471 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی مندی رہی

ایک ہفتہ قبل بھی سونے کی فی تولہ قیمت 84 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی تاہم گزشتہ ہفتہ سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری رہا تاہم رواں ہفتہ کے پہلے روز ہی سونے کی قیمت میں 550 روپے فی تولہ کا اضافہ ہوا۔


متعلقہ خبریں