24 گھنٹوں میں امریکہ میں فائرنگ کا دوسرا بڑا واقعہ، 10 ہلاک


ریاست ٹیکساس کے میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے کے بعد ریاست اوہایو میں بھی فائرنگ کے بڑے واقعہ رونما ہوا ہے جس کے دوران 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے

امریکی میڈیا کے مطابق پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں اور صورت حال کو قابو میں کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ڈیٹن پولیس ڈپارٹمنٹ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں واقعے کی تصدیق کی ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

اس سے قبل امریکی ریاست ٹیکساس کے شہرالپاسو میں نامعلوم حملہ آورکی فائرنگ سے 20 افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کا واقعہ ایک  شاپنگ مال میں پیش آیاہے۔ مقامی پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں چار بچے بھی شامل ہیں جن میں سے ایک کی عمر محض چار ماہ ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ الپاسو میں قتل عام کا خوفناک واقعہ پیش آیا ہے اور وہاں سے بہت بری خبریں آرہی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انہوں نے لکھا کہ بہت سے لوگ مارے گئے ہیں ۔

انہوں نے لکھا کہ وہ مقامی انتظامیہ کے ساتھ ملکر صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں اور انکی ٹیکساس کے گورنر سے بات بھی ہوئی ہے ۔


متعلقہ خبریں