اسلام آباد: سام سانگ گلیکسی سیریز کا نیا اسمارٹ فون موبائل نوٹ 10 آج پاکستان میں ریلیز کیا جا رہا ہے۔
مارکیٹ میں اس موبائل کی قیمت 1 لاکھ 70 ہزار روپے رکھی گئی ہے جس کی خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں۔
اس موبائل کا ڈیزائن بار کی طرز کا ہے جبکہ یہ دو رنگوں (نیلا اور کالا) میں دستیاب ہے۔
گلیکسی نوٹ 10 کے اس موبائل میں دو سمیں ڈلتی ہیں جس کا سائز نینو رکھا گیا ہے جبکہ 2 جی،3 جی اور 4 جی لائٹ نیٹ ورک اس میں دستیاب ہے۔
اس موبائل کے ڈسپلے کی بات کریں تو اس کی ٹائپ ’سپر امولیڈ ‘ ہے اور اس کا سائز 6.75 ہے جبکہ اسکرین ریزولوشن 2160 x 3840 پکسل ہے۔
کمیرہ کی بات کریں تو سام سانگ کے اس نئے موبائل میں پرائمری اور سیکینڈری دو کیمرے دیئے گئے ہیں۔
انٹرل میمری کی بات کریں اس میں 1.9 گیگا ہرٹز کا اوکٹا کور پروسیسر موجود ہے جبکہ اس میں 8 جی بی ریم اور 256 جی بی انٹرنل اسٹوریج موجود ہے۔