چھ سالہ یوٹیوب اسٹار نے اربوں روپے مالیت کا گھر لے لیا


یوٹیوب پر کروڑوں مداح رکھنے والی چھ سالہ جنوبی کوریائی یوٹیوب اسٹار نے اربوں روپے مالیت کا گھر لے لیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چھ سالہ بورم کے یوٹیوب پر دو چینلز ہیں جن کے مجموعی طور پر تین کروڑ سبسکرائبرز ہیں۔ بچی نے ملک کے دارالحکومت سیول میں حال ہی میں پانچ منزلہ گھر خریدا ہے۔

مزید پڑھیں: یوٹیوب پر قابل اعتراض ویڈیوز کے باعث اشتہارات کی بندش

اس سے قبل بچی نے شہر کے پوش علاقے گنگنم میں پانچ منزلہ جائیداد خریدی تھی۔

بورم کی ایک مشہور ویڈیو میں وہ پلاسٹک کے کھلونے کے ذریعے نوڈلز کھارہی ہیں۔ اس ویڈیو کو 30 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا گیا۔

بورم کی کچھ ویڈیوز تنازعات کا شکار بھی رہیں۔ ایک ویڈیو میں انہیں والد کے پرس سے پیسہ چراتے دکھایا گیا جبکہ ایک اور میں وہ گاڑی چلانے کی نقل کررہی ہیں۔

ان ویڈیوز پر سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد حکام نے بورم کے والدین کو بچوں سے متعلق کانسلنگ کورس لینے کی ہدایت کی۔


متعلقہ خبریں