سونے کی قیمت میں 350 روپے اضافہ

فائل فوٹو۔


کراچی: ڈالر کے ساتھ ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 350 روپے اضافے سے 79 ہزار روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 300 روپے اضافے سے 67 ہزار 730 روپے ہوگئی۔

گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 650 روپے اضافہ ہوا تھا۔

دوسری جانب فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر28 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔ ڈالر 157.32 سے بڑھ کر157.60 روپے پر بند ہوا۔


متعلقہ خبریں