پبلک ہیلتھ انگلینڈ کے وفد کی قومی ادارہ صحت آمد


اسلام آباد: پبلک ہیلتھ انگلینڈ (پی ایچ ای) کے وفد نے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو مسٹر رچرڈ گلیوی اور مسٹراینڈریو کی سبراہی میں قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کا دورہ کیا ہے۔

قومی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر،میجر جنرل پروفیسر عامر اکرام نے وفد کے استقبالیہ اجلاس کی سربراہی کی جبکہ چیف ایف ای ڈی ایس ڈی، ڈاکٹر رانا محمد صفدر نے پاکستان میں مختلف بیماریوں کی روک تھام اور کنٹرول کے حوالے سے قومی ادارہ صحت کےکردار کے بارے میں بریفنگ دی۔

استقبالیہ سیشن کے بعد ایک ورکشاپ کا اہتمام  بھی کیا گیا جس کا عنوان انسٹیٹیوٹشنل آرگنائزیشنل بی ہویئر اینڈ چینج منیجمنٹ تھا۔

اس موقع پرقومی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ہمیں پبلک ہیلتھ انگلینڈ کی قیادت میں اس ورکشاپ کی میزبانی کرنے کے لئے بہت خوشی محسوس ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ورکشاپ کا مقصد ہماری عوامی صحت کی قیادت کو بہتر بنانا اور پاکستان میں پبلک ہیلتھ کے لئے ایک مؤثر نظام کی تعمیر میں سہولیات فراہم کرنا ہے۔

مسٹر رچرڈ گلیوی نے کہا کہ پبلک ہیلتھ انگلینڈ (پی ایچ ای) اپریل 2016 سے پاکستان کے ساتھ کام کرہا ہے جس کا مقصد قومی ادارہ صحت اور منسٹری آف ہیلتھ کے ساتھ مل کر پاکستان میں مہلک بیماریوں کے کنٹرول اور سرویلنس کے لئے ایک پائیدار انتباہی نظام بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پولیو وائرس کی تشخیص کے حوالے سے قومی ادارہ صحت کا اعزاز

انہوں نے یہ بھی کہاکہ پبلک ہیلتھ انگلینڈ اور قومی ادارہ صحت اس مقصد کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور سپورٹ جاری رکھیں گے۔


متعلقہ خبریں