چھ رنز پر آؤٹ ہوکر مالی کی ٹیم نے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

چھ رنز پر آل ٹیم آؤٹ، مالی کی وویمن ٹیم کا انوکھا ریکارڈ

افریقی ملک روانڈا نے مالی ویمن ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں محض چھ رنز پر آل آؤٹ کر کے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔

اس سے قبل سب سے کم ترین اسکور پر آؤٹ ہونے والی ٹیم کا ریکارڈ چین کے پاس تھا جو متحدہ عرب امارت کی ویمن ٹیم کے خلاف 203 رنز ہدف کے تعاقب میں 14 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

متحدہ عرب امارات کا 189 رنز کا وکٹری مارجن ویمن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا مارجن ہے۔

روانڈا نے محض چار گیندوں پر مالی کی جانب سے دیا گیا ہدف عبور کرتے ہوئے گیندوں کے لحاظ سے سب سے بڑی فتح اپنے نام کی۔

مالی کی اننگز میں محض ایک رن مریم سمیاکے نے اسکور کیا جبکہ باقی تمام کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے۔

باقی کے پانچ رنز مالی کی ٹیم کو ایکسٹرا کی صورت میں حاصل ہوئے۔

روانڈا کی جانب سے 19 سالہ گیند باز جویزانے نے بغیر کوئی رن دیئے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 


متعلقہ خبریں