افغانستان کے مایہ ناز لیگ اسپنر راشد خان پریشان ہیں کیونکہ ویرات کوہلی کی جانب سے انہیں تحفے میں دیا گیا بلا چوری ہو گیا ہے۔
ورلڈکپ 2019 میں جیت کی آس لگائے اس افغان کھلاڑی کا کہنا ہے کہ ’’ میں اس بڑے ٹورنامنٹ میں نہ صرف اپنی گیند بازی بلکہ بلے بازی سے بھی ٹیم کی جیت کے لئے اہم کردار ادا کرنا چاہتا ہوں ‘‘۔
بھارتی کپتان نے انڈین پریمئر لیگ کے دوران انہیں یہ تحفہ دیا تھا، اس کی چوری پر افسسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ بلا ان کے لئے بہت خاص تھا،
مزید پڑھیں: سرفراز پر تنقید،بھارتی اداکارہ دفاع کیلئے سامنے آگئیں
ایک روزہ کرکٹ میں بلے بازی کے میدان میں 22 کی اوسط رکھنے والے راشد خان اس وقت آل راؤنڈرز کی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر براجمان ہیں، آسٹریلیا کے سابق کھلاڑی ایڈم گلکرسٹ بھی ان کی بلے بازی کے معترف ہیں۔
افغان آل راؤنڈر کے پاس اس وقت کٹ میں دس بلے موجود ہیں جس میں سے چند انہوں نے دنیائے کرکٹ کے مشہور بلے بازوں سے تحفتاً حاصل کئے ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ جب آپ بلے بازی کے ہنر کی بات کرتے ہیں تو اس کے لئے ایک اچھے بیٹ کا ہونا بھی بہت معنی رکھتا ہے۔
آسٹریلیوی ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس ویرات کوہلی، ڈیوڈ وارنر اور کے ایل راہول کے بلے موجود ہیں، یہ تمام بلے بہت خاص ہیں جو ورلڈ کپ میں اسکور کرنے میں ان کی مدد کریں گے۔