کرکٹ کا عالمی کپ: پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کا پلڑا بھاری

کرکٹ کا عالمی کپ: پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کا پلڑا بھاری

فوٹو:بشکریہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2019


انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کے زیر اہتمام ورلڈکپ 2019 میں پاکستان کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے اپنے سفر کا آغاز کرے گی ،عالمی کپ کے مقابلوں میں پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کا پلڑا بھاری ہے۔

کرکٹ کی تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ورلڈکپ میں اب تک 10 میچز کھیلے گئے ہیں جن میں ویسٹ انڈیز نے 7 مقابلوں میں کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان ٹیم صرف 3 میچ ہی جیت سکی ہے۔

1975 سے لے کر1983 کے عالمی کپ کے مقابلوں میں پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہونا پڑا۔

پاکستان نے 1987 کے عالمی کپ میں عمران خان کی زیر قیادت پہلی مرتبہ ویسٹ انڈیز کو ورلڈکپ میں شکست دینے کا اعزاز حاصل کیا ۔

1992 کے ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دی تھی، جبکہ ورلڈ کپ 1999 کے ایونٹ میں وسیم اکرم کی قیادت میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف فتح سمیٹی تھی۔

2007 کے ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز نے اپنے ہوم گراؤنڈ پر پاکستان کو زیرکردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے:آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کی افتتاحی تقریب آج شام کو ہوگی

اسی طرح 2011 کے ورلڈکپ میں پاکستان نے کوارٹر فائنل میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 10 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی لیکن 2015 کے عالمی کپ میں پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے مقابلے میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


متعلقہ خبریں