عید سے قبل ایئر لائنز نے کرائے بڑھا دیے

فوٹو: فائل


لاہور: قومی ایئرلائن سمیت متعدد نجی ایئرلائنز نے کرایوں میں اضافہ کردیا ہے جس کے سبب عید کے موقع پر گھر جانے والے مسافر مشکلات کا شکار ہیں۔

فضائی سفر کے کرایوں میں اضافہ کی وجہ عالمی منڈی میں ایوی ایشن فیول کی قیمتوں میں اضافہ بتایا جارہا ہے۔

لاہور سے کراچی کا یک طرفہ کرایہ 14 ہزار سے بڑھ کر 31 ہزاز سے بھی تجاوزکرگیا ہے۔ ائیربلیو کا لاہور سے کراچی کا دو طرفہ ٹکٹ 32 ہزار پانچ سو روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

سیرین ائیر کا لاہور سے کراچی کا دو طرفہ کرایہ 39 ہزار پانچ روپے تک پہنچ گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے ایوی ایشن فیول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

خیال رہے کی عید کی آمد میں کچھ دن باقی ہیں اورامکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ کرایوں میں مزید اضافہ ہوگا۔


متعلقہ خبریں