اسٹاک مارکیٹ، کاروبار کے اختتام پر104 پوائنٹس کمی

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مثبت رجحان موجود ہے۔ کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 183 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم کاروبار کے اختتام پر104 پوائنٹس کمی سے 37 ہزار 26 کی سطح پر بند ہوا، 6.31 ارب روپے مالیت کے 17.72کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتہ کے پہلے روز پیر کو کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس 183 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 37 ہزار 314 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں آئی ایم ایف کا مشن 29 اپریل کو پاکستان کا دورہ کرے گا

ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 17,925,900 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 602,431,015 بنتی ہے۔

پیر کو کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 37 ہزار 130 پوائنٹس پر موجود تھا۔

گذشتہ ہفتہ کے آخری روز جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ کا اختتام مثبت زون میں ہوا تھا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 334 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ دن بھر کاروبار مثبت زون میں ہی ٹریڈ کرتا رہا۔ مارکیٹ میں دن بھر 5.18 ارب روپے مالیت کے 14.35 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔

گزشتہ ہفتہ مجموعی طور پر مارکیٹ میں منفی رجحان رہا۔

 


متعلقہ خبریں