اسلام آباد: حکومت نے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی تشکیل دے دی ہے۔ اس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق تشکیل پانے والی 26 رکنی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ہوں گے۔
پارلیمانی کمیٹی میں سینیٹ (ایوان بالا) اور قومی اسمبلی (ایوان زیریں) میں موجود تمام پارلیمانی لیڈرز شامل ہیں۔
ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پارلیمانی کمیٹی قومی سلامتی سے متعلق امور کا جائزہ لےگی۔
کمیٹی فوجی عدالتوں سےسول عدالتوں کی طرف ٹرانزیشن عمل پر بھی غور کرے گی اور اپنی سفارشات پرمبنی رپورٹس بھی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں پیش کرے گی۔
ہم نیوز کے مطابق کمیٹی میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری، اختر مینگل، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، شاہ محمود قریشی، اعظم سواتی اور چوہدری طارق بشیر چیمہ شامل ہیں۔
شیخ رشید ، مولانا اسعد محمود، خالد حسین مگسی، غوث بخش مہر، نوابزادہ شاہ زین بگٹی، امیر حیدر اعظم خان، سینیٹر مشاہداللہ خان، شیری رحمان اور محمد علی خان سیف بھی پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کا حصہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیے:حلف نہ اٹھانے والا قومی سلامتی کا محافظ کیسے؟رضاربانی
حاصل بزنجو، مولانا عبدالغفور حیدری، عثمان خان کاکڑ، سراج الحق، ستارہ ایاز، جہانزیب جمال دینی، سید مظفر حسین شاہ ، انوار الحق کاکڑ اوراورنگزیب خان کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیاہے۔