صدارتی نظام لانے کی کوئی بات نہیں ہوئی، ندیم افضل چن


اسلام آباد: ترجمان وزیراعظم عمران خان ندیم افضل چن نے کہا کہ حکومتی سطح پر صدارتی نظام لانے کی کوئی بات نہیں ہوئی۔

ہم نیوز کے پروگرام بڑی بات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک سے دو دنوں میں ایمنسٹی اسکیم سے متعلق فیصلہ ہوجائےگا۔

ترجمان وزیراعظم نے کہا کہ لوگوں کے اندر سے ٹیکس کا خوف نکالنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی تو صرف حمزہ شہباز کے مقدامات کھلے ہیں، آگے سیلمان شہباز اور دیگر فیملی ممبرز کے خلاف بھی الزامات عائد ہوں گے۔

ملک میں صدارتی نظام لایا گیا تو صوبے الگ ہو جائیں گے، رانا ثنا اللہ

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ قومی احتساب بیورو(نیب) کی تحویل میں ایسے لوگ ایک ایک سال سے پڑے ہیں جن کا کوئی قصور نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلیمان شہباز سیاست میں نہیں ہیں اور نہ ہی وہ سیاست کررہے ہیں۔ جو الزامات ان پر لگے وہ منی لانڈرنگ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سلیمان شہباز تو باہر سے پیسہ لائے اور یہاں لگایا اور باہر سے پیسہ پاکستان بھیجنا کوئی منی لانڈرنگ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان ایک کاروباری خاندان ہے، یہ لوگ ایک زمانے سے تجارت کررہے ہیں۔ عمران خان اس ملک کو تباہ کردے گا۔ اگر ملک میں صدارتی نظام لایا گیا تو صوبے آپ سے الگ ہو جائیں گے۔

جعلی اکاؤنٹس کیس میں ایف آئی اے نے اپنی تحقیقات مکمل کرلیں

نمائندہ خصوصی ہم نیوز ریاض الحق نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں اپنی تحقیقات مکمل کرلی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسا کہا جارہا ہے کہ نیب کو 37 کے قریب ریفرنسز دائر کرنے کا کہا جاسکتا ہے، یہ ایک اہم پیش رفت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے اس ماہ کے آخر یا اگلے ماہ کے آغاز تک تمام تحقیقات نیب کے حوالے کردے گا۔


متعلقہ خبریں