وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کیا ہے،فیصل کریم کنڈی

Faisal Kareem فیصل کریم کنڈی

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا اسحاق ڈار کو نائب مقرر کرنے پر ردعمل آگیا۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کیا گیا ہے، ہمارے دور میں بھی پرویزالہٰی نائب وزیراعظم رہے ہیں۔ ہم حکومت کاحصہ نہیں لیکن اچھے مشورے دیں گے۔

سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

انکا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم بنانے کے حوالے سے پیپلز پارٹی سے مشاورت کی ہوگی، پاکستان پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں ہے،مجھے لگتا ہےکہ قیادت سے اس حوالے سےمشاورت کی گئی ہوگی۔

خیال رہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ۔جس کےمطابق اسحاق ڈار پاکستان کے چوتھے نائب وزیراعظم ہیں۔اس سے قبل ذوالفقار علی بھٹو، نصرت بھٹو اور پرویزالہٰی بھی نائب وزیراعظم رہ چکے ہیں۔

نائیجیریا میں خسرہ کی وبا پھیلنے سے 19 بچے ہلاک

یاد رہے اسحاق ڈار ، وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لیے اس وقت سعودی عرب میں موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں