نائیجیریا میں خسرہ کی وبا پھیلنے سے 19 بچے ہلاک

خسرہ

نائیجیریا کی شمال مشرقی ریاست اڈاماوا میں مشتبہ طور پر خسرہ کی وبا پھیلنے سے اب تک کم سے کم 19 بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔

اڈاماوا میں محکمہ صحت کے کمشنر فیلکس تنگوامی نے صحافیوں کو بتایا کہ موبی نارتھ کے مقامی حکومتی علاقے میں خسرہ کی وبا سے 200 سے زائد بچوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

اسحاق ڈار نائب وزیر اعظم مقرر

انہوں نے کہاکہ سرکاری رپورٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ 19 اموات خسرہ کی وبا کے پھیلنے سے ہونے والی پیچیدگیوں کی وجہ سے رونما ہوئیں۔تنگوامی نے باور کرایا کہ یہ صورتحال سامنے آ نے کے بعد متاثرہ کمیونٹیز کے لیے فوری طور پر ڈاکٹروں کی ٹیموں کو روانہ کیا گیااور ادویات پہنچا دی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ شدید بیمار پڑ نے والے بچوں کو خصوصی ہسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے جبکہ انہوں نے والدین پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوانے سے انکار کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں