تعلیم کیلئے قرض ، ایجوفی فنانشل سروسز کو لائسنس جاری کردیا گیا

education

ایس ای سی پی نے تعلیم کیلئے قرض فراہم کرنے والےملک کے پہلے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ایجو فی فنانشل سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ کو نان بینکنگ فنانس کمپنی کالائسنس جاری کر دیا ہے ۔

اسحاق ڈار نائب وزیر اعظم مقرر

ایس ایس ای سی پی کے مطابق اس لائسنس کے تحت کمپنیاں طلباء کو تعلیم حاصل کرنے کیلئے قرض فراہم کریں گی جبکہ قرض کی واپس ادائیگی تعلیم حاصل کرنے کے بعد کرنا ہو گی۔

ایس ای سی پی کے جاری کر دہ سرکلر 12 کے تحت انویسٹمنٹ فنانس سروسز کے دائرہ کار میں ڈیجیٹل قرضوں کی مختلف صورتوں کی لائسنسنگ سرگرمیوں کو شامل کیا گیا ہے ۔

3 درجن نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف

ڈیجیٹل قرضوں کے لائسنس کے تحت سٹڈی نا، پے لیٹر (ایس این جی پی ایل) کے کاروباری ماڈل کا اجراء طلباء کیلئے آسان قرضوں کی سہولت فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم تھا۔

لائسنس کے تحت ڈیجیٹل قرض فراہم کرنے والی کمپنیاں طلباء کو تعلیم کے حصول کیلئے قرض فراہم کریں گی،طلباء ، والدین کو تعلیم کیلئے مہنگے تجارتی قرضوں پر انحصار نہیں کرنا پڑے گا۔واضح رہے ملک  میں تعلیم مہنگی ہونے سے طلبا اور انکے والدین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں