الیکشن کمیشن پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کو تیار

Election Commission

لاہور: الیکشن کمیشن پاکستان نے عام انتخابات کے بعد پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے کمر کس لی۔ جس کے لیے الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو بلدیاتی انتخابات سے متعلق مراسلے ارسال کر دیئے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکرٹری، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کو بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مراسلے بھجوائے دیئے گئے۔

مراسلے کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق قانون سازی کا عمل مکمل کیا جائے۔ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق قانون سازی کا اسٹیٹس بتایا جائے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کرانا آئینی ضرورت ہے۔ عام انتخابات کی وجہ سے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کو مؤخر کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ریٹ لسٹ پرعملدرآمد انتظامیہ کا بڑا ٹاسک ہے،عظمیٰ بخاری

پنجاب کے علاوہ 3 صوبوں میں بلدیاتی انتخابات مکمل ہو چکے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق معاملات پر اجلاس بلانے کا فیصلہ بھی کر لیا۔

الیکشن کمیشن نے ای وی ایم اور آئی ووٹنگ سے متعلق پنجاب حکومت سے قانون سازی کا اسٹیٹس بھی مانگ لیا۔


متعلقہ خبریں