2025 سے نیا تعلیمی سال یکم مارچ سے شروع کیا جائیگا

school

صوبائی وزیر تعلیم اور پنجاب ایجوکیٹر زایسوسی ایشن میں 21 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔

چیئر مین وفاقی تعلیمی بورڈ کو ہٹانے کا فیصلہ

آئندہ سال 2025 سے نیا تعلیمی سال یکم اپریل کی بجائے یکم مارچ سے شروع کیا جائے گا، سالانہ امتحانات کے تمام پر اسس 28 فروری تک مکمل ہوں گے۔

مڈل کلاس ٹیچر ز کو پرائمری سکول کا سربراہ تعینات کیا جائے گا، تمام 14 ہزار اسسٹنٹ ایجو کیشن افسران کو 30 جون تک ریگولر کیا جائے گا۔

تعلیم کیلئے قرض ، ایجوفی فنانشل سروسز کو لائسنس جاری کردیا گیا

اساتذہ کی غیر تدریسی ڈیوٹیاں ختم کی جائیں گی، 17 اور 18 سکیل کے ایس ایس ٹی اساتذہ کو پروموٹ کر کے ہائی سکولز میں بطور ہیڈز لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رواں سال ہی اساتذہ میں ڈیڑھ لاکھ ٹیب لیٹس تقسیم کئے جائیں گے ، یہ مذاکرات 4 گھنٹے جاری رہے ۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں