پی آئی اے کے چیف سسٹم آفیسر اپنے عہدے سے مستعفی

پی آئی اے کے طیارے کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا

فائل فوٹو


کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کے چیف سسٹم آفیسر کاشف رانا اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق کاشف رانا نئی انتظامیہ کے دور میں استعفی دینے والے چھٹے افسر ہیں۔ ان سے قبل بھی مستقل ملازمت کے حامل دو افسران سمیت 5 افسر مستعفی ہو چکے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ مستعفی ہونے والوں میں جی ایم ریونیو فیصل رضا، قائم مقام سی ایف او اسد عباس، ڈائریکٹرسیکیورٹی بریگیڈئیر آصف، جی ایم سیکورٹی کرنل طاہر بھی دیگر مستعفی افسران میں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیف کمرشل افسر بلال شیخ اور چیف ایچ آرعاصمہ بجاوا بھی کنٹریکٹ کے ختم ہونے سے قبل مستعفی ہوئے، تمام افسران انتظامیہ کی اپنے شعبوں میں مداخلت پر مبنی مبینہ اختلافات کے باعث مستعفی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ایئرپورٹ آپریشنل، پی آئی اے کی معمول کی پروازوں کا آغاز

ذرائع نے بتایا کہ مستعفی ہونے والے افسرفارن کوالیفائیڈ اوراپنے شعبے کے ماہر تصور کیے جاتے ہیں، کاشف رانا ایک سال قبل دوسالہ کنٹریکٹ پر تعینات ہوئے تھے۔

ذرائع کے مطابق کاشف رانا اس سے قبل کارپوریٹ سسٹم اینڈ ای آر پی کے نائب صدر بھی رہے ہیں جبکہ آئی ٹی سیکٹر میں بھی وسیع تجربے کی حامل ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کاشف رانا ذاتی وجوہ کی بنا پر مستعفی ہوئے۔


متعلقہ خبریں