پنجاب یونیورسٹی میں موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان

لاہور: پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر قتل

فوٹو: فائل


لاہور :صوبہ پنجاب کی سب سے بڑے تعلیمی ادارے پنجاب یونیورسٹی میں موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیاہے ۔

ترجمان پنجاب یونیورسٹی کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے تدریسی شعبہ جات 15 اپریل سے 23 اپریل تک بند رہیں گے۔

پنجاب یونیورسٹی کی طرف سے موسم بہار کی چھٹیوں کے لیے باقاعدہ نوٹس  بھی جاری کیا گیاہے ۔

یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی کے تعلیمی شعبہ جات ،سنٹرز اور یونیورسٹی کے ساتھ ملحقہ کالجز اور سکول سوموار 15سےمنگل  23اپریل تک  موسم بہار کی چھٹیوں کی وجہ سے بند رہیں گے۔ 


متعلقہ خبریں