جہاز تیار کرنے والے فیاض احمد بنے صبح سے آگے کے مہمان


 

اسلام آباد: جہاز تیار کرنے والے فیاض احمد بنے صبح سے آگے کے مہمان اور بتایا کے کیسے انہوں نے یہ کارنامہ سر انجام دیا اور جہاز انہیں کیسے واپس ملا۔

فیاض احمد نے بتایا کہ پولیس نے ان کے ساتھ بہت خراب رویہ اختیار کیا۔ اگر بات میڈیا پر نہیں آتی تو جہاز ملنا تو دور کی بات میرا بھی شاید پتا نہ چلتا۔ انہوں نے کہا کہ میرا ارادہ تھا کہ اسے 23 مارچ کو فلائی کروں۔ جس کے لیے میں نے تمام متعلقہ اداروں سے رابط کیا لیکن انہوں نے مایوس کن جواب دیا اور کہا کچھ انتظار کرلیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب میں بار بار ان کے پاس گیا اتو انہوں نے کہا کہ اس پر 15 سے 20 لاکھ کا خرچہ ہے تم دے سکتے ہو؟ میں نے کہا میرے پاس تو 15 سے 20 ہزار بھی نہیں۔ جس پر ان کا کہنا تھا کہ پھر چپ کرکے گھر بیٹھ جاؤ۔

فیاض نے کہا کہ پھر میں نے فیصلہ کیا کہ بس میں اسے اڑاؤں گا اور پھر دوستوں کو بلایا اور تجربہ کیا جو کامیاب رہا۔ جہاز سے متعلق انہوں نے بتایا کہ یہ ایک  محفوظ جہاز ہے۔ میں نے اب تک اسے پانچ سے چھ فٹ اونچائی تک اڑایا ہے جبکہ یہ 500 فٹ سے زائد اونچائی تک جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

فیاض احمد کا تعلق پاکپتن سے ہے۔

صداقت عباسی نے فیاض کی حوصلہ افزائی

پروگرام میں موجود پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صداقت عباسی نے فیاض کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ انہیں تربیت دی جائے اور مکمل طور سے سپورٹ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ ادارے ناصرف انہیں تربیت دیں بلکہ انہیں ملازمت بھی دی جائے تاکہ ان کی صلاحتیوں کو ابھارا جاسکے۔


متعلقہ خبریں