کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا، 100 انڈیکس میں 294 پوائنٹس کمی سے 38 ہزار 354 پر بند ہوا.
کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان جاری رہا-
کاروبار کے آغاز پر انڈیکس میں 50 سے پوائنٹس تک کمی ریکارڈ ہوئی جس کے بعد مارکیٹ میں مسلسل گراوٹ ریکارڈ کی گئی-
کاروبار کے اختتام پر100 انڈیکس 294 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 38 ہزار 354 پر بند ہوا جبکہ 30 انڈیکس میں 126 پوائنٹس کے اضافے سے 18 ہزار 132 پر بند ہوا-
آج دن بھر، سیمنٹ، کمرشل بینکس اور پاور جنریشن اینڈ ڈسٹریبیوشن کے سیکڑز میں کاروباری سرگرمیاں دیکھی گئی- 59 کمپنیوں کے شئیرز کی قیمتوں میں اضافہ اور 220 کمپنیوں کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
مارکیٹ کا حجم 8 کروڑ سے زائد حصص کا رہا جن کی کی مالیت 3 ارب روپے سے زائد رہی-
یہ بھی پڑھیں 100 انڈیکس میں 635 پوائنٹس اضافے سے 38 ہزار 965 پر بند
گزشتہ ہفتہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا۔ کاروباری ہفتہ کے آخری روز جمعہ کو کے ایس ای 100 انڈیکس میں 96 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا جب کہ جمعرات کو 412 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
گزشتہ ہفتہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس میں سب سے زیادہ اضافہ بدھ کو ہوا تھا جب 100 انڈیکس میں 635 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ ہوا۔