اوکاڑہ: 40 روپے کے تنازعے پر نوجوان قتل


اوکاڑہ میں 40 روپے کی لین دین کے تنازعے پر ایک نوجوان قتل جبکہ چار دیگر زخمی ہوگئے۔

ہم نیوز کے مطابق واقعہ اوکاڑہ نواحی گاؤں 28/4 ایل میں پیسوں کے لین دین پر دو پارٹیوں کے جھگڑے کے نتیجے میں پیش آیا۔

جھگڑے میں کلہاڑیوں کے وار سے مرنے والے شخص کی شناخت مراد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں سیداں بی بی، ناصر اور دیگر افراد شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان منشا اور اس کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو کی دو ایمبولینسز جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا۔

اس راولپنڈی میں آج صبح تین نوجوان اور ایک خاتون کو قتل کردیا گیا تھا۔

دو نوجوانوں کی لاشیں چکری روڈ سے ملیں ہیں جنہیں تشدد کرکے قتل کیا گیا اور ایک نوجوان ثاقب بنگش کو راولپنڈی کے علاقے سیٹیلائٹ ٹاؤن اے بلاک میں گولی مار کر قتل کیا گیا۔

کہوٹہ کے علاقہ ڈھوک لس میں دیرینہ دشمنی کی بنا پر خاتون کو قتل جبکہ اس کے بیٹے کو شدید زخمی کردیا گیا۔


متعلقہ خبریں