برطانوی سیکرٹری آف سٹیٹ برائے عالمی ترقی کا قومی ادارہ صحت کادورہ


اسلام آباد: برطانیہ کے صحت سے متعلقہ اعلی سطح کے وفد نے قومی ادارہ صحت کا دورہ کیا اور صحت سے متعلق معاملات اور سہولیات پرگفتگو کی۔

برطانیہ کی سیکرٹری آف سٹیٹ  برائے بین الاقوامی ترقی پینی مور ڈانٹ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفدنے قومی ادارہ صحت کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر ٹامس ڈرو بھی موجود تھے۔

اس کے علاوہ وفد میں  پاکستان میں برطانیہ کے ترقیاتی ادارے ڈی ایف ای ڈی کے سربراہ جوانا ریڈ اور پبلک ہیتلھ پراجیکٹ کے سربراہ این ولسن میں وفد میں شامل تھے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے کہا کہ پاکستان صحت کے شعبے میں برطانیہ سے جاری تعاون کو اہمیت کی نگاہ سے سے دیکھتا ہے۔ اسی سلسلے میں برطانیہ کی سیکرٹری آف سیٹ برائے بین الاقوامی ترقی کا دورہ انتہائی اہم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں۔ صحت کے شعبے میں خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے مربوط اقدامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ متعدی امراض کی روک تھام کے حوالے سے برطانوی ادارے ڈی ایف آئی ڈی اور پبلک ہیلتھ برطانیہ کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں،وبائی امراض کی مسلسل نگرانی انتہائی اہم ہے۔

عامر کیانی نے کہا کہ برطانیہ کے صحت کے ماہرین سے تعاون جاری رہے گا۔

برطانوی وفد کے دورے کے موقع پر نیشنل انسیٹویٹ آف ہیلتھ کے ایگزیکٹوڈائریکٹر بریگیڈئر عامراکرام نے بتایا کہ قومی ادارہ صحت کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔ جس کے لیے لیبارٹری کے نظام کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔ویکسین کی تیاری جو تعطل کا شکار تھی اس کو بحال کیا گیاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وبائی امراض کی روک تھام کے لئے قومی ادارہ صحت اہم کردار ادا کر رہا ہے۔برطانیہ کے متعلقہ اداروں کا تعاون بھی جاری ھے اور اسے آگے بڑھا نے کے لیے مربوط اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

عامراکرام نے کہا کہ وبائی امراض کی نگرانی کے حوالے سے صحت کے شعبے میں تحقیق کے حوالے سے مطلوبہ اہداف کے حصول کے حوالے سے پر عزم ہیں۔


متعلقہ خبریں