تحقیقات کا ایک ہی اصول ہونا چاہیئے،عظمیٰ بخاری


اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری نے کہا کہ درانی صاحب  کے گھر پر ریٹ کرنا کوئی طریقہ نہیں۔ سادے کپڑوں میں ملبوس اہکاروں کی ان کے اہل خانے سے بدتمیزی قابل قبول نہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں تحقیقات کے لیے  ایک اصول بنایا جانا چاہیئے تاکہ سب کی گرفتاری ہو۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ آخر ڈاکٹر صمد کو کیوں اتنی رعایت دی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم تو جے آئی ٹی کے خلاف تھے اور ہیں۔ اگر آج کوئی فیصلہ نواز شریف کے حق میں آگیا ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ انہیں این آر او مل گیا ہے۔

روالپنڈی میں پیپلز پارٹی کا ماضی بہت تاریک رہا ہے،فیصل کریم کنڈی

پروگرام میں موجود مہمان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ  روالپنڈی میں پیپلز پارٹی کا ماضی بہت تاریک رہا ہے۔ ہم صرف ایک بنیاد پر احتساب چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں آل پارٹیز کانفرنس کی ضرورت ہے کیونکہ اس وقت بھارت کی جانب سے بھی تنقید کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ایران اور بنگلہ دیش الزامات لگا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یوں محسوس ہوتا ہے جیسے مسلم لیگ ن کو این آر او مل گیا ہے۔

ہر ادارے میں  اصلاحات کی ضرورت ہے، فردوس عاشق اعوان

رہنما تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اس طرح کسی کی بھی بے عزتی کرنا مناسب نہیں اور اس بات کی تحقیقات ہونی چاہیئے۔ ان  کا کہنا تھا کہ مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے بیوروکریٹک عناصر نے میرٹ کی آر میں اپنے کام کرنے شروع کردیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ تمام کام حکومت کی سرپرستی میں نہیں ہورہے۔ دراصل ہر ادارے میں  اصلاحات کی ضرورت ہے جس کے لیے ایک طریقہ کار کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی  اور ن لیگ کے درمیان اختلافات ہیں جو سامنے آچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا سربراہ لیڈر ہے سیاست دان نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں