ملتان کو شکست، کوئٹہ کی مسلسل تیسری فتح


شارجہ: پاکستان سپرلیگ فور کے آٹھویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری فتح اپنے نام کر لی۔

 

شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ نے ٹاس جیت کر ملتان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، ملتان نے مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز اسکور کئے۔

ملتان کی جانب سے کپتان شعیب ملک نے 53 جیمز ونس نے 28 رنز کی اننگز کھیلی، کوئٹہ کی جانب سے غلام مدثر اور محمد عرفان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آفریدی کو آؤٹ کرنے کے بعد عرفان جونیئر کا دلچسپ انداز!

ملتان کے 160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ نے اپنی اننگز کا جارحانہ آغاز کیا، شین واٹسن نے برق رفتار 61 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ رائلی روسوو نے 67 رنز بنائے۔

کوئٹہ نے مطلوبہ ہدف 18 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر با آسانی حاصل کر لیا۔

عرفان جونیئر کی نوبال، کرسچن کا چھکا!

قدموں کا استعمال،جارحانہ شاٹ کھلنے کی کوشش ناکام شان مسعود آوٹ

نواز کی اپیل، ونس آؤٹ

کپتان شعیب ملک نے 53 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی تاہم ملتان کی اننگز کسی بھی موقع پر تسلسل حاصل نہ کرسکی اور پوری ٹیم ایک اچھی وکٹ پر 161 رنز کا ہدف ہی دے پائی۔

کوئٹہ کی جانب سے محمد عرفان جونیئر اور غلام مدثر نے دو، دو جبکہ سہیل تنویر، محمد نواز اور فواد احمد نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

 

ایونٹ میں اب تک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دو میچز کھیل چکی ہے اور دونوں میچز میں وہ کامیابی کے ساتھ 4 پوائنٹس سے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔

ملتان سلطانز نے بھی اب تک 2 میچز کھیلے ہیں اور ایک ہی میچ سکی ہے۔ پہلے میچ میں ملتان سلطان کو کراچی کنگز کے ہاتھوں  شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سات وکٹوں سے فاتح

ملتان سلطان پانچ وکٹوں سے فاتح

دوسرے میچ میں ملتان سلطان نے اسلام آباد یونائیٹد کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ ملتان سلطان 2 پوائنٹس کے ساتھ اسکور بورڈ پر تیسرے نمبر پر ہے۔

دونوں ٹیمیں کیلئے آج کا میچ انتہائی اہم ہے۔ اسکور بورڈ پر برتری قائم رکھنے کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو آج کے میچ میں جیتنا ضروری ہے۔

پی ایس ایل 4کے ابتدائی مرحلے میں اب تک سات میچز ہو چکے ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دو میچ جیت کر 4 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل اسکور پر سر فہرست ہے۔ ملتان سلطان، پشاور زلمی، کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹد کے پوائنٹس برابر ہیں۔


متعلقہ خبریں

تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2