ڈیرغازی خان: پٹرولنگ پولیس پر فائرنگ،تین اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی

فائل،فوٹو


ڈیرہ غازی خان: پٹرولنگ پولیس کے اہلکاروں پر فائرنگ سے تین اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کی ہے اور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ڈیرہ غازی خان پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ  ڈکیتی کے دوران نامعلوم ڈاکو کسی راہ گیر سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے ۔ ڈاکوئوں کا پیڑولنگ پولیس سے سامنا ہوا تو انہوں نے پولیس وین پر فائرنگ کر دی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ کالا پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ زخمی پٹرولنگ پولیس اہلکاروں کو ٹیچنگ اسپتال  منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ڈی آئی خان میں فائرنگ، سے پولیس اہلکار سمیت دو افراد  جاں بحق

یاد رہے کہ کچھ روز قبل ڈیرہ غازی خان سے متصل ضلع  ڈیرہ اسماعیل خان میں میں بھی انڈس ہائی وے پر  نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے  چار پولیس اہلکار شہید ہو گئے تھے۔

ڈی ایس پی مہر علی نے ہم نیوز کو بتایا تھاکہ پولیس پارٹی حسب معمول گشت پر تھی کہ تین موٹرسائیکلز پر 6 نامعلوم افراد سوار تھے جنہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔

ڈی ایس پی مہر علی کے مطابق پولیس وین میں ایس ایچ او تھانہ پرووا سمیت پانچ پولیس اہلکار سوار تھے۔ واقعہ میں چار پولیس اہلکار شہید جبکہ ایس ایچ او تھانہ پرووا زخمی ہوئے ۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلح افراد کی فائرنگ سے دو راہ گیر زخمی بھی ہوئے۔ دہشتگردوں نے ایک چنچگی رکشے پر گیس سلنڈرز اور دھماکہ خیز مواد بھی اپنے ساتھ رکھا ہوا تھا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا۔

 


متعلقہ خبریں