ہم نیٹ ورک برطانیہ اور یورپ میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے براہ راست میچز کی کوریج کرے گا۔
ہم نیوز کے مطابق پی ایس ایل فور کی افتتاحی تقریب اور میچز برطانیہ اور یورپ میں ہم مصالحہ کے ناظرین براہ راست دیکھ سکیں گے۔
ہم مصالحہ اسکائی چینل نمبر 720 پر آن ایئر ہے ۔ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب برطانوی وقت کے مطابق شام چار بجے ہم مصالحہ پر براہ راست نشر ہوگی۔
پی ایس ایل میچز برطانوی وقت کے مطابق صبح ساڑھے گیارہ بجے اور شام چار بجے براہ راست ہم مصالحہ پر نشر ہوں گے۔