لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کے فریج پر لگا اسٹیکر آج کل سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے۔
معروف پاکستانی اداکارہ نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کی جس میں بالی وڈ اداکار گووندا کے مشہور گانے ‘تجھے مرچی لگی تو میں کیا کروں’ کے الفاظ کے ساتھ گووندا کا ایک کارٹون بنا ہوا ہے۔
ماہرہ خان نے کی پوسٹ میں نظر آرہا ہے کہ بالی ووڈ اداکار نے ہاتھ میں ایک سرخ مرچ موجود پکڑ رکھی ہے۔ اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں اسے اپنا پسندیدہ ترین میگنٹ قرار دیا ہے۔
پاکستانی اداکارہ کے اس پوسٹر پر بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا، پاکستانی اداکارہ الیزے گابول، متھیرا اور صوفیا خان سمیت کئی سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ ماہرہ خان کے فالورز سوال کر رہے ہیں کہ انہوں نے یہ میگنیٹ کہاں سے خریدا اور وہ بھی خریدنا چاہتے ہیں۔
پاکستانی اداکارہ صوفیہ خان نے ہنستے ہوئے اپنے کامنٹ میں لکھا ہے کہ ’مشکل ہے‘۔
یہ بھی پڑھیں
عرب انٹر نیشنل فیسٹیول ایوارڈ ماہرہ خان کے نام
یاد رہے کہ حال ہی میں پاکستانی اداکارہ اور پشاور زلمئی کی برینڈ ایمبیسیڈر ماہرہ خان کو عرب انٹرنیشنل فیسٹیول کا ایوارڈ بھی دیا گیا ہے۔
میگزین ’ایسٹرن آئی‘ کی جانب سے حال ہی میں ایشیا کی 50 دلکش ترین خواتین کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں ماہرہ خان رواں برس بھی چوتھے نمبر پر ہیں۔
ماہرہ خان کو سال 2017 میں لبنان کے 8ویں بیروت انٹرنیشنل ایوارڈ فیسٹیول کی تقریب میں بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا جہاں بین الاقوامی سطح پر شہرت پانے اور ان کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔
پاکستانی اداکارہ نے 2016 میں شاہ رخ خان کے مدمقابل فلم ‘رئیس’ کے ذریعے بالی وڈ میں ڈیبیو کیا تھا اور وہ ان دنوں بلال لاشاری کی ہدایات میں فواد خان کے ساتھ اپنی فلم ‘دی لیجینڈ آف مولا جٹ’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔