عمران خان نے علیمہ خان کو این آر او دے دیا، مریم اورنگزیب



لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان کے ردعمل میں کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی بہن علیمہ خان کو این آر او دے دیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان این آر او کی بات کرتے ہیں لیکن مدر آف ڈیل اور این آر او ہو چکا۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ حزب اختلاف نے سربراہی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں حکومتی رویے کے حوالے سے حکمت عملی طے ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پارلیمان میں ہر ہفتے جواب دینے کا اعلان کیا تھا تاہم شہباز شریف کا ایک سوال ہی آپ کو گراں گزر گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت ناکام ہو چکی ہے اور اس کو چھپانے کیلئے ڈی چوک کی سیاست کا سہارا لیا گیا ہے۔

ترجمان ن لیگ نے کہا کہ عمران خان کو بنی گالہ اراضی، ہیلی کاپٹر، علیمہ کے بانامی ہونے پر جواب دہ ہونا پڑے گا، نیب عمران خان جہانگیر ترین اور علیمہ خان کی گرفتاری کیوں نہیں کرتی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے عمران خان کو ڈی چوک پر ڈیل اور ڈھیل دی تھی تاہم ’سلیکٹڈ‘ وزیر اعظم سے کوئی ڈیل اور ڈھیل نہیں مانگتا، ڈیل اور ڈھیل لینے والے اپنی اہلیہ کو بستر مرگ پر چھوڑ کر جیل پیش نہیں ہوتے۔

عمران خان نے کہا کہ عمران خان این آر او کی باتیں اس لیے کرتے ہیں کیونکہ وہ اس وقت مشرف کی گود میں بیٹھے تھے اور منتخب حکومت کے خلاف سازش کر رہے تھے ۔

’عمران صاحب کان کھول کے سُن لیں اپوزیشن آپ کی آمرانہ اور فاشسٹ سوچ کو مسترد کرتی ہے، کان کھول کر سُن لیں اپوزیشن ڈکٹیشن نہیں لے گی، اور بلی (bully) نہیں ہو گی، کان کھول کر سُن لیں اپوزیشن حکومتی دھونس اور دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں، کان کھول کے سُن لیں کہ اپوزیشن آپ کو آپ کی کارکردگی اور عوام کے ساتھ دشمنی پہ کوئی ڈیل اور ڈھیل نہیں دے گی۔‘2

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان پہلے کنٹینر پر چڑھ کے پارلیمان پہ حملہ کر رہے تھے اور اب پارلیمان کے اندر سے پارلیمان پہ حملہ کر رہے ہیں ، وزیراعظم ان کی حکومت اور ٹیم مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اس لیے کرپشن  اور این آر  او اور ڈیل کے نعرے لگائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مدر آف آل این آر اوز ڈیل عمران صاحب اور علیمہ باجی کو دے دی گئی ہے، اب عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے ڈرامہ کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے خلاف واویلا سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا جارہا ہے، عمران صاحب استعفیٰ دیں آپ نیب کے ملزم ہیں، نیب عمران خان کو گرفتار کرے۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب کی منشاء پر پارلیمنٹ نہیں چل سکتی، عمران خان کو پارلیمنٹ کو جوابدہ ہونا پڑے گا، وہ خود کو بادشاہ سلامت سمجھ بیٹھے ہیں، بادشاہ سلامت کوپارلیمان میں شہباز شریف کا سانحہ ساہیوال پر سوال کرنا گراں گزرا ۔


متعلقہ خبریں